ایزی پیسہ رئیل ٹائم بین الاقوامی ترسیلات زر میں سہولت فراہم کر رہا ہے

ایزی پیسہ رئیل ٹائم بین الاقوامی ترسیلات زر میں سہولت فراہم کر رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان کاکا ممتاز موبائل بینکنگ پلیٹ فارم ایزی پیسہ COVID-19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے دوران صارفین کو انتہائی ضروری ریلیف کی فراہمی کیلئے آسان بین الاقوامی ترسیلات زر کی خدمات پیش کر رہا ہے۔ ایکسپریس منی (دنیا بھر میں)، Valyou (ملائیشیا)، اسمال ورلڈ (یورپ)، ہیلو پیسہ (افریقہ) اور راکٹ ریمٹ (آسٹریلیا) سمیت ڈیجیٹل شراکت داروں کے ذریعے ایزی پیسہ صارفین اب اپنے موبائل اکاؤنٹس میں براہ راست بین الاقوامی رقوم وصول کر سکتے ہیں۔ چونکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بین الاقوامی ترسیلات زر عروج پر ہوتی ہیں اور لاک ڈاؤن اور بینک کے محدود اوقات کار کی وجہ سے ہونے والی مشکلات سے بچنے کے لیے ایزی پیسہ اپنے صارفین کو بیرون ملک سے آنے والی رقوم کے حصول کے لئے باہر نکلنے کی ضرورت کے بغیر سہولت فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ ایزی پیسہ کی بین الاقوامی ترسیلات زر کی سروس کے ساتھ صارفین اب بہت سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں جن میں ایزی پیسہ والٹ سے لامحدود مفت کیش کا حصول، پاکستان بھر میں 75 ہزار سے زائد ایزی پیسہ ایجنٹس سے رقوم کے حصول کا آپشن، نئے صارفین کے لئے اضافی 500 روپے تک کی رقم اور ایزی پیسہ والٹ میں وصول ہونے والے ہر ایک ڈالر کے عوض 2 روپے مالیت کا موبائل لوڈ شامل ہیں۔ مزید برآں وصول کنندگان نہ صرف ایک مہینے میں 200 یا اس سے زائد امریکی ڈالر وصول کرنے پر مفت ایزی پیسہ اے ٹی ایم کارڈ حاصل کریں گے بلکہ رقوم بھیجنے والے بھی زیادہ تر علاقوں سے مفت خدمات سے لطف اندوز ہوں گے۔دیہی علاقوں میں کمرشل بینکوں کی محدود موجودگی اور لاجسٹکس کی وجہ سے بین الاقوامی ترسیلات زر کا لین دین ہمیشہ ایک چیلنج رہا ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں بہتری اور صارف دوستانہ موبائل پلیٹ فارم کے تعارف نے کسی درمیانی ایجنٹز کے بغیر قومی سرحدوں کے پار سے رقوم کی وصولی کو انتہائی سادہ بنا دیا ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی مارکیٹ میں ایک لیڈر کی حیثیت سے ایزی پیسہ اپنے صارفین کو ان ٹیکنالوجیز کے استعمال سے وابستہ سہولیات سب سے پہلے پیش کرنے والوں میں شامل ہے۔ ا
س پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک / ایزی پیسہ کے سی ای او و صدر محمد مدثر عاقل نے کہا کہ ایزی پیسہ میں ہم نے فنانشل ویلیو چین میں ہمیشہ موثر، سادہ اور جدید طریقے متعارف کرانے کی کوشش کی ہے تاکہ ہم لین دین کے طریقون کوبدل سکیں۔ ہم وقت کے ساتھ ساتھ ان مقاصد کی تطہیر کیلئے مستقل طور پر کام کر رہے ہیں۔ دنیا کے سرکردہ فنانشل پلیئرز کے ساتھ شراکت داری اور اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ہم اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ آسانی فراہم کرتے ہیں اور سرحد پارسے بھیجے جانی والی ترسیلات زر کوبہتر اور جدیدطریقون سے صارفین تک پہناتے ہیں۔

مزید :

کامرس -