کورونا وائرس کی وباکے باعث ٹریکٹروں کی فروخت میں کمی

  کورونا وائرس کی وباکے باعث ٹریکٹروں کی فروخت میں کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وباکے باعث ٹریکٹروں کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جاری مال سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت 23 ہزار 506 یونٹس تک کم ہو گئی ہے۔ ٹریکٹرز تیار کرنے والی ملکی صنعت کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2018ء کے دوران ریکارڈ فروخت ہوئی تھی اور دوران سال 70 ہزار 887 ٹریکٹر فروخت کئے گئے تھے۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران فروخت کا حجم 23 ہزار 506 یونٹس تک کم ہو گیا ہے۔ ٹریکٹر تیار کرنے والی مقامی صنعت کے حکام نے کہا کہ اندرون ملک ٹریکٹر تیار کرنے والی صنعت اپنی پیداواری صلاحیت کے مقابلہ میں 50 فیصد سے کم پیداوار حاصل کر رہی ہے کیونکہ حالیہ وباء کے باعث ٹریکٹرز کی فروخت میں کمی کے باعث پیداواری عمل متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دیگر کئی ممالک کے تکنیکی اشتراک سے جدید ترین ٹریکٹر تیار کئے جا رہے ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ کے مقابلہ میں اندرون ملک تیار کئے جانے والے ٹریکٹرز کی قیمت بھی کم ہے۔

مزید :

کامرس -