دانیال عزیز نے پنجاب حکومت کے دو ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیئے

  دانیال عزیز نے پنجاب حکومت کے دو ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کردہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء اور پنچائیت ویلج اور نیبرہوڈ کونسل ایکٹ 2019ء سپریم کورٹ میں چیلنج کردیئے۔دانیا عزیز نے درخواست میں استدعا کی کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء اور پنچائیت ویلج اور نیبرہوڈ کونسل ایکٹ 2019ء کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے،۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت منتخب نمائندوں کو کام جاری رکھنے دیا جائے۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے آئین کیخلاف حکم دیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو ختم کرنا آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے۔ دونوں ایکٹ قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔ صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات لے کر انتظامیہ کے حوالے کردیئے ہیں۔
دانیال عزیز