صوابی،20 سالوں سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

  صوابی،20 سالوں سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ)صوابی پولیس نے عظیم خان کے قتل میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لئے مقتول عفظیم خان 20سالوں سے دبئی میں مقیم تھامقتول عظیم خان کے قتل میں مطلوب امجد اور طفیل ساکنان مانیری بالا بنگلادیش کو ایس ایچ او کالوخان انسپکٹر محمد فیاض اور ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان نے علاقہ رزڑ میں گرفتار کیے گئے وجہ عناد تنازعہ مستورات تھی ڈی پی او آ فس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 11.01.2020کو مدعی باپ شیرین ساکن مانیری بالا بنگلادیش نے تھانہ صوابی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ انکا جواں سالہ بیٹا مقتول عظیم خان بیس سالوں سے دبئی میں مقیم تھا چھٹی کے عرض سے اپنے گھر آئے تھے کہ اس دوران چچا زاد بھائیوں ملزمان امجد،طفیل اور عمر نے ہمارے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجے میں فائرنگ سے میرا بیٹا عظیم خان لگ کر موقع پر جانبحق ہوا جبکہ میں معجزانہ طور بچ گیا وجہ عناد تنازعہ مستورات تھا۔اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی اشتہاری قاتلان کو گرفتاری کرنے کا ٹاسک سونپا تھا۔اس کیس میں ایک اشتہاری ملزم عمر ساکن مانیری بالا بنگلادیش پہلے سے گرفتار کر چکا ہے۔جبکہ دیگر ملزمان امجد اور طفیل کی علاقہ رزڑ میں موجودگی کی اطلاع پر ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ اور ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان محمد فیاض خان اور ایس ایچ او صوابی فاروق خان بمع پولیس ٹیم کی حکمت عملی کے ساتھ ملزمان امجد اور طفیل کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف جرم 302.324.452/34مقدمات درج رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -