ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کا دورہ جمرود ہسپتال؛ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کا دورہ جمرود ہسپتال؛ سیکورٹی ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کا دورہ جمرود ہسپتال؛ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ محکمہ صحت حکام کے ساتھ انسداد کورونا اقدامات میں مزید بہتری لانے کے لئے حکمت عملی مرتب کی،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے سول ہسپتال جمرود کا دورہ کیا۔اس موقع پر جمرود ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عالمگیر نے ڈی پی او کو آئیسولیشن اور کورنٹائین وارڈزکے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی پی او نے ہسپتال کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔ ہسپتال میں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملے۔ اورسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران ڈی پی او ڈاکٹرمحمداقبال نے کورنٹائین سنٹرز میں جاں فشانی سے فرائض انجام دینے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈی پی او نے کہا کہ کورنٹائین سنٹرز پر فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کے لئے کورونا حفاظتی کٹس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ بعد ازاں ڈی پی او ڈاکٹرمحمد اقبال اور ایم۔ایس جمرود ہسپتال ڈاکٹر عالمگیر نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت تمام کورنٹائین افراد کے لئے ہسپتال کی اوپی ڈی عمارت کو مختص کردینے کا فیصلہ کیا۔تاکہ کوروناوائرس کی روک تھام کو ممکن بنایاجاسکے۔ مشترکہ بیان میں ایم ایس ڈاکٹر عالمگیر اور ڈی پی او ڈاکٹرمحمد اقبال نے کہا کہ شہری غیر ضروری جمرود ہسپتال آنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت حکام کو جب اور جہاں بھی ضرورت ہو پولیس کی خدمات فراہم کی جائینگی۔ ڈی پی او نے اس موقع پر محکمہ صحت حکام کو تجویز دی کہ ضلع بھر میں کورنٹائین مراکزپر تعینات تمام 400 پولیس اہلکاروں کی کورونا لیبارٹری ٹسٹ کئے جائیں۔ اس کے جواب میں ایم ایس جمرود ہسپتال ڈاکٹر عالمگیرنے یقین دہانی کرائی کہ تمام پولیس اہلکاروں کے کورونا لیبارٹری ٹسٹ کو مرحلہ وارکیاجائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -