نوشہرہ، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے 2جاں بحق

      نوشہرہ، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے 2جاں بحق

  

نوشہرہ (رپورٹ) نوشہرہ کے علاقے کلپانی گوجروکس میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کھود پڑے دو فریقین کے مابین تصادم دو افراد جاں بحق پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ارشد ولد تاج محمد عمر 19سال سکنہ رسالپور کینٹ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے والد تاج محمد کے ہمراہ جنازرے سے آرہا تھا کہ راستے میں شیرزادہ سکنہ مردان حال سول بازار رسالپور مسلح آیا اور ہمیں دیکھتے ہی ہم پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرا والد تاج محمد لگ کر شدئد زخمی ہوا اور ان کو ہسپتال لیجاتے ہوئے وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا اور میں معجزانہ طور پر بال بال بچ گیا جبکہ دوسرے فریق سے مسماۃ نورجہاں دختر گل ملی خان نے تھانہ رسالپور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں گھر میں موجود تھی کہ مجھے اطلاع ملی کہ میرے بھائی شیر رحمان کو کسی نے قتل کر دیا ہے جب جائے وقاعہ پر پہنچے تو میرا بھائی شیر رحمان خون میں لت پت پڑا ہوا تھا ان کو ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا اور وہ ہسپتال میں ہی جاں بحق ہو گیا اسی کی دعویداری شیرزادہ کے بھائی پر کر دی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -