صوابی،بے گناہ راہگیر کو قتل کرنیوالا قاتل گرفتار،پستول بھی برآمد

صوابی،بے گناہ راہگیر کو قتل کرنیوالا قاتل گرفتار،پستول بھی برآمد

  

صوابی (بیورورپورٹ) پولیس تھانہ صوابی نے ایک کارروائی کے دوران بے گناہ راہگیر کو قتل کرنے والا ملزم کوآلہ قتل پستول سمیت گرفتارکر لیا ملزم اسد سکنہ مانیری نے مجروح فضل ہادی سکنہ پیر تاب بانڈہ کے ساتھ رقم لین دین پر تنازعہ پر پستول سے فائرنگ کرکے جسکے نتیجے میں بے گناہ راہگیر مسمی فیض الرحمن سکنہ مانیری لگ کر موقع پر جانبحق ہوا جبکہ مدعی شدید زخمی ہوا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز مدعی فضل ہادی اور ملزم اسد کے مابین رقم لین دین کے تنازعہ پر ملزم بالا نے بمقام پیرتاب روڈ نذد MCSکالج پر مدعی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کرکے جسکے نتیجے میں راہگیر موقع پر جانبحق ہوئے جبکہ مدعی شدید زخمی ہوکر ہسپتال منتقل کردیا۔اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی فاروق خان اور سب انسپکٹر نذر محمد بمع پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 24گھنٹے کے اندر اندر ملزم اسد کو گرفتار کرکے قبضہ سے آلہ قتل پستول برآمد کیا گیا۔ملزم کے خلاف جرم 302,324مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کی گئی۔

تخت بھائی،ودان وطن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -