ویلفیئر کی جانب سے 50 گھرانوں میں راشن تقسیم

ویلفیئر کی جانب سے 50 گھرانوں میں راشن تقسیم

  

تخت بھائی(تحصیل رپورٹر)ودان وطن ویلفئیر آرگنائزیشن تخت بھائی نے 50 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا،ودان وطن ویلفئیر آرگنائزیشن تخت بھائی نے تیسرے فیز میں تحصیل تخت بھائی کے شہری یونین کونسل دامن کوہ اور پٹ بابامیں راشن تقسیم کیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آرگنائزیشن کے چئیرمین شہزاد حسین نے کہا کہ کوروناایک عالمی وبا ہے، اسلئے تما م فلاحی تنظیمیں اس مشکل وقت میں غریب و متوسط طبقے کی مدد کریں،کورونا کی وبا کے آغاز سے لیکراب تک ودان وطن آرگنائزیشن نے تحصیل تخت بھائی کے سینکڑوں مستحق گھرانوں کی مدد کی ہیں، اور خدمت کے اس مشن کو جاری رکھیں گے، آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری ساجد احمد نے کہا کہ کورونا وبا سے متاثرہ لوگوں کی خدمت کرنا ہم سب کہ ذمہ داری ہیں اور جہاں تک ممکن ہوسکے ہماری ٹیم غریب ومتوسط طبقے کی بھر پور مدد کرینگے، آرگنائزیشن کے ہیلتھ سیکرٹری محمد فیاض اور ایجوکیشن کوارڈنیٹر قاضی شاہ خالد نے راشن کو مستحقین کے گھروں کے دہلیز تک باعزت طریقے سے پہنچایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -