تخت بھائی،لاک ڈاؤن میں نرمی،عوام کا جم غفیر

  تخت بھائی،لاک ڈاؤن میں نرمی،عوام کا جم غفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)تحصیل تخت بھائی میں لاک ڈاون ختم ہونے پر تخت بھائی کے بازار اور عوامی مقامات پر جگہ جگہ عوام کی ہجوم اور رش لگی ہوئی ہے، سنئیر صحافی احمد زادہ مہمند نے کہا ہے کہ تخت بھائی کے مینا بازار، ٹکر روڈ، تخت بھائی پھاٹک و بازار کچاکچ عوام سے بھری ہوئی ہے، کسی بھی جگہ سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے، عوام کورونا کو بھولے ہوئے اور بے خبرہیں، انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہا ہے، ڈی سی مرادن، اسسٹنٹ کمشنر و ٹی ایم اے تخت بھائی اور لوکل انتظامیہ نوٹس لیں،اور کورونا ٹائیگر فورس کو ساتھ لیکر عوام میں آگاہی پھیلائے اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنائے۔