خپل کور منصوبہ میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا، ڈاکٹر امجد علی

  خپل کور منصوبہ میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا، ڈاکٹر امجد علی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے خپل کور منصوبہ میں ملازمین کی مستقلی میں کسی قسم کی بے قاعدگی نہیں کی گئی، اس حوالے سے من گھڑت اور بے بنیاد خبروں سے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ کا کہنا تھا کہ منصوبہ کے لئے تمام تر بھرتیاں میرٹ پر کی گئی تھی اور پروانشل ہاوسنگ اتھارٹی کے اجلاس میں تمام تر بھرتیوں کو دو سال پروبیشن کے بعد مستقل کرانے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ متعلقہ ملازمین نے اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، منصوبہ کے تحت چار بینکوں کے ساتھ ایم او یوز سائن کئے جا چکے ہیں، جبکہ اٹھ سو کے قریب پلاٹس کے لئے لوگوں کے بینکوں کے ساتھ معاہدے کئے گئے جو ریکارڈ پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل فسیلیٹیشن سنٹرز کے سربراہان ماہانہ بنیادوں پر اپنی کارکردگی رپورٹ محکمہ کے ساتھ جمع کراتے ہیں، ملازمین کی مستقلی میں ماہانہ کارکردگی رپورٹ اور پراگرس سرٹیفیکیٹ سمیت تمام تر قانونی پہلووں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ کاکہنا تھا کہ دو سال میں ملازمین کی کارکردگی کافی بہتر رہی اور اس حوالے سے بے قاعدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -