اٹھارویں ترمیم کو ختم کر نے کی بجائے ترمیم کی ضرورت ہے‘ امتیاز تنولی

  اٹھارویں ترمیم کو ختم کر نے کی بجائے ترمیم کی ضرورت ہے‘ امتیاز تنولی

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے صوبائی صدر امتیاز اسد تنولی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو مکمل طور پر ختم کر کے ملک کو پیچھے لے جانے کے بجائے اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کی ضرورت ہے قانونی اصلاحات کے ذریعے عوام کو نچلی ترین سطح تک بااختیار بنا کر ہی اٹھارویں ترمیم کے ثمرات حاصل کئے جا سکتے ہیں ادھوری ترمیم کی وجہ سے ملک کو فائدے کے بجائے نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی نے 2018 ء کے عام انتخابات سے قبل ہی اس اہم مسئلے پر آواز اٹھائی تھی لیکن ملکی مفادات اربابِ اختیار کے ذاتی مفادات کی نظر ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پی ایس پی فاؤنڈیشن کے تحت اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور قوم کو اس مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -