موت وہ دروازہ ہے جو کہ آخرت کے سفر میں پہلا قدم ہے،عبدالقدیر اعوان

موت وہ دروازہ ہے جو کہ آخرت کے سفر میں پہلا قدم ہے،عبدالقدیر اعوان

  

پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ انا اور تکبر تجاوز کے درجے میں چلاجاتا ہے اور قرآن مجید اس کو ظلم فرما رہا ہے۔ایسے بندے کی گرفت موت کے آنے پر ہی شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ بندے کے اندر تکبر ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ارشاد باری تعالی ہے کہ جو لوگ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کو اہمیت نہیں دیتے اور اپنی مرضی سے زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو جب ان کی موت کا وقت ہوتا ہے اور فرشتے ان کی روحیں قبض کر رہے ہوتے ہیں تو ان پر وہ سختی ہورہی ہوتی ہے جس کا ادراک ان ہی کو ہو سکتا ہے یاد رکھیں کہ موت وہ دروازہ ہے جو کہ آخرت کے سفر میں پہلاقدم ہے اگر یہاں پر اللہ کریم مہربانی فرمادیں تو آگے کی منزلیں آسان ہو جاتی ہیں۔لیکن یہاں اگر کوئی اپنے اعمال بدکی وجہ سے پکڑ میں آگیا تو پھر آگے بھی اسکے لیے سختیاں ہی سختیاں ہیں۔اللہ کریم نے ہمیں یہ وقت دیا ہے کہ ہم اس کو قیمتی جانتے ہوئے نیک اعمال اختیار کریں آخر میں انہوں نے تمام مسلم اُمہ کے لیئے اجتمائی دعا فرما ء

مزید :

پشاورصفحہ آخر -