صوابی پولیس کا چھاپہ،جعلی مشروبات کی کھیپ برآمد

  صوابی پولیس کا چھاپہ،جعلی مشروبات کی کھیپ برآمد

  

صوابی(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا فوٹ اتھارٹی مردان نے کرنل شیر خان کلے ضلع صوابی میں مشروبات کے گودام پر کامیاب چھاپے مار کر بھاری مقدار میں جعلی مشروبات کی کھیپ پکڑ لی۔ حکام نے مذکورہ گودام کو سیل کر کے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی اسی طرح چھوٹا لاہور میں ایک بیکری یونٹ پر کامیاب چھاپہ مار کر چار کلو گرام مضر صحت بیکری پراڈکٹس ضبط کر کے بیکری گودام کو سیل کر دیا۔ کے پی کے فوٹ اتھارٹی مردان کی پریس ریلیز کے مطابق عوامی شکایت پر نواں کلی میں واقع مشروبات کے ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا اس دوران بھاری مقدار میں جعلی مشروبات بر آمد ہوئی جو معروف برانڈ ''روح افزاء '' کے نام سے تیار کی جاتی تھی مذکورہ گودام کو سیل کر کے گودام کے مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا اور ان کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کر ائی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی کے فوڈ اتھارٹی مردان محمد آصف چمکنی نے واضح کر دیا کہ جعلی مشروبات کی علاقائی سطح پر تیاری اور ترسیل عوام کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی کا عوامی انٹلجنس پر مبنی مضبوط نیٹ ورک اشیائے خوردونوش میں ہونے والی تمام تر خلاف ورزیوں پر نظریں جمائے رکھا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -