داؤدزئی پولیس، قتل اور اقدام قتل میں مطلوب ملزم گرفتار

  داؤدزئی پولیس، قتل اور اقدام قتل میں مطلوب ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قتل اور اقدام قتل میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم تھانہ پشتخرہ کی حدود میں 30جنوری2020کو ہونے والے قتل میں ملوث تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کااعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی رورل رحیم حسین خان کو اطلاع ملی کہ تھانہ پشتخرہ کی حدود میں جائیداد کے تنازعہ پر مخالف فریق کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم تھانہ داؤدزئی کی حدود میں موجود ہے جس پر ڈی ایس پی رحیم حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ داؤدزئی واجد شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور کاروائی کرتے ہوئے قتل اقدام قتل میں ملوث ملزم مظہر خان ولد فیروز خان سکنہ پشتخرہ کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ اسلحہ پستول بھی برآمد کر لیا ہے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -