ٹانک،اوگرا کی مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزیاں

      ٹانک،اوگرا کی مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزیاں

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)اوگرا کی مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزیاں پٹرول پمپ مالکاں لابی کے آگے ضلعی انتظامیہ بے بس، پمپ این او سی کینسل کرنے کا مطالبہ۔ ضلع ٹانک زمیندار یونین کے صدر محمد نواز نے میڈیا کو زمینداروں کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف قدرتی آفات اور بارشوں سے فصل خراب ہوچکی ہے تو دوسری طرف آئل ڈیلر مافیاء زمینداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے سمیت ٹریکٹر اور تھریشر کء من مانے گھنٹہ رقم وصول کرتے ہیں، زمیندار کا کہنا تھا کہ پمپ ملکانان پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں مسائل پیدا کرکے پمپ مالکاں مقرر کردہ نرخ پر پٹرول اور ڈیزل فراہم نہ کرکے زیادہ سے زیادہ پیسے بٹورنے کیلئے طرح طرح کے ھیالے بہانے بناکر شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی اصل قیمت 81.05 اور ڈیزل 80.10 جبکہ ٹانک میں پمپ مالکان اپنی من مانی کرکے کوئی 84 تو کوئی 85 روپے فی لیٹر دن دیہاڑے وصول کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی پمپ ملکانان کے ساتھ میٹنگ اور اوڑیاں جوڑیاں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہیں، انھوں نے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا کی جانب سے جاری شدہ نرخ کے خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کے این او سی فوری طور پر کینسل کردی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -