شبقدر میں لاک ڈاؤن نرم،بازاروں میں رش

  شبقدر میں لاک ڈاؤن نرم،بازاروں میں رش

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی)لاک ڈاون میں نرمی کے باعث تحصیل شبقدر کے بازاروں میں رش لگ گیا شہریوں نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے طے شدہ اختیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دیں دوکاندار بھی ایس او پیز پر عمل کرانے میں ناکام ہو گئے تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی اور عیدالفطر قریب آتے ہی شبقدر کے عوام کرونا کو بھول گئے تحصیل شبقدر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں خریداروں کا ہجوم نظر آنے لگا مین چوک کے چاروں اطراف شاہراہوں پر گاڑیوں کا سیلاب بھی امڈ آیا زیادہ رش کے باعث مارکیٹوں میں چاند رات کا سماں پیدا ہو گیا ہے عوام کی بڑی تعداد بغیر ماسک بازاروں میں نظر آئی. شبقدر کے کسی بھی مارکیٹ میں دوکانداروں یا شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا. سرکاری احکامات کے مطابق کسی بھی دوکان پر نہ سینیٹائزر رکھے گئے نہ ہی ایس او پیز پر عمل درآمد نظر آیا. بازاروں میں اختیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ شہریوں نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے طے شدہ اختیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دیں دوکاندار بھی ایس او پیز پر عمل کرانے میں مکمل نا کام نظر آرھے ھیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -