ہنگو، عید الفطر کے موقع پر ضلع میں خصوصی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

ہنگو، عید الفطر کے موقع پر ضلع میں خصوصی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوپولیس کی جانب سے عیدالفطرکی امدکے موقع پرہنگوضلع بھرمیں خصوصی اقدامات اٹھانے کافیصلہ کرلیاگیا،جرائم کی بیخ کنی کیساتھ ساتھ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جدید خطوط پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری۔ ڈی ایس پی سٹی حافظ مدنزیرخان نے اپنے دفترمیں پولیس افسران کے ساتھ عیدالفطرکیلئے سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی اوشاہداحمد خان کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطرکی آمدکے موقع پرخصوصی اقدامات اٹھانے کافیصلہ کرلیاگیا ہے،جرائم کی بیخ کنی کیساتھ ساتھ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس جدید خطوط پر اقدامات اٹھائے،جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کاعمل مزیدتیزکرکیطے شدہ لائحہ عمل کے مطابق کاروائیاں کی جائے،چاندرات پرہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے عوام میں اگاہی پیداکرنے کیلئے بازاروں اورپبلک مقامات پربینرزوغیرہ اویزاں کئے جائے اوراس گھناونے فعل میں ملوث افرادکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ون ویلنگ میں ملوث افرادکی حوصلہ شکنی کیلئے قانونی کاروائی عمل میں لائے۔عوام کوکوروناوائرس سے بچاوکیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیزپرعملددرامدکاپابند کریں،مشکوک اوراجنبی افرادپرکڑی نظررکھیں۔اجلاس میں تھانہ سٹی،صدر،بلیامینہ کیایس ایچ اوز،محرران اورانچارج ٹریفک وارڈن نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر حافظ محمدنزیرخان نے کہاکہ ہنگو میں پائیدار امن,مذہبی ہم آہنگی کی فضا اور قانون کی عملداری پولیس جوانوں کی پیشہ ورانہ فرائض سے دلی وابستگی اور جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی کی مرہون منت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ شاہراؤں اور رابطہ سڑکوں پر ڈکیٹی اور رہزنی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے لہذا تمام ایس ایچ او از شاہراؤں پر پٹرولنگ کے عمل کو نہ صرف بہتر بنائیں بلکہ مزید پولیس جوانوں کو بھی تعینات کیا جائے۔اورساتھ میں سیاحتی مقام سمانہ آنیوالے سیاحوں کی حفاظت کیلئے بھی خاص سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائے۔