پشاور پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں‘ 9 گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نو جوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کی خاطر منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مزید9ملزمان کو گرفتار کر لیا، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر42کلو گرام سے زائد چرس،ہزاروں روپے مالیت ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں ضلع بھر میں منشیات کی روک تھام کیلئے منشیات کی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لاتے ہوئے مزید9افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمان نے پولیس ٹیم کے ہمر اہ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 23کلوگرام کے قریب چر س اور ایک کوکلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، جبکہ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر کچھ فاصلے پر چھوڑ کر فرار ہوگئے،اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران تھانہ چمکنی پولیس نے ملزم نفیس اللہ ولد شمس الدین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے 1کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلیاگیا۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے منشیات کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم خالق یار کوگرفتار کر کے گاڑی کی خفیہ خانوں سے 7کلو گرام سے زائد چرس، تھانہ ریگی پولیس نے ملزم شمشیر خان ولد پائندہ خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3کلوگرام چر س، تھانہ حیات آباد پولیس نے ملزم عاطف علی ولد غلام علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1کلو گرام سے زائد چرس، تھانہ ناصرباغ پولیس نے ملزم واقف ولد قندھار اور آیاز ولد نور گلاب کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر ان کے قبضے سے 2گلو گرام کے قریب چرس، تھانہ ٹاؤن پولیس نے ملزم ممریز ولد حاجی آفضل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1کلوگرام چرس، تھانہ بڈھ بیر پولیس نے ملزم سہیل خان ولد حیدر اور جہانزیب ولد جانداد کو گرفتار کرکے مجموعی طور ان کے قبضے سے 3کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلیے گئے ہیں، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔