دبئی سے مزید 296افراد فیصل آباد پہنچ گئے،ہوٹل اور قرنطینہ سینٹر منتقل

دبئی سے مزید 296افراد فیصل آباد پہنچ گئے،ہوٹل اور قرنطینہ سینٹر منتقل

  

فیصل آباد (سپیشل رپورٹر)دبئی سے دو پروازوں کے ذریعے مزید 296 مسافر فیصل آباد پہنچ گئے ہیں جنہیں کورنٹائن کیلئے قرنطینہ سنٹرزوہوٹلز منتقل کردیا گیا ہے۔ دبئی سے پہلی پرواز کے ذریعے آنے والے 147مسافروں میں سے 107پارس کیمپس کے قرنطینہ سنٹر جبکہ بقیہ ہوٹل راج ون، پرائم ویو،8 ہوٹل ون کورنٹائن ہوئے جبکہ دوسری پرواز میں دبئی سے ہی آنے والے149 مسافروں میں سے 100 مسافر جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس کے گرلز ہاسٹلز میں قرنطینہ کرائے گئے اور باقی 49 مسافروں کو ان کی خواہش کے مطابق مقامی ہوٹلز میں کورنٹائن کرادیا گیا ہے جہاں 48 گھنٹے گزرنے کے بعد ان کے کورونا وائرس کی جانچ کے لئے سیمپلز لئے جائیں گے۔ دبئی سے پہلی پرواز میں آنے والی مہک سعد نامی خاتون نے کورنٹائن نہ ہونے اور ہسپتال چیک اپ بھی نہ کرانیکی ضدکی جوچار روز قبل دبئی میں زخمی ہوئی اور اس کے مطابق اس کے لاہور کے ہسپتال میں چیک اپ کی تاریخ مقرر تھی۔ خاتون لاہور میں اپنی رہائش گاہ ہی میں کورنٹائن ہونا چاہتی تھی لیکن حکومتی ایس او پیز کے تحت کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی ہے جبکہ ہاؤس کورنٹائن کے لئے بھی تمام شرائط پوری ہونا ضروری ہیں۔دریں اثنا ضلعی انتظامیہ نے خاتون کاایئرپورٹ پر ڈاکٹرز سے طبی معائنہ بھی کرایا جس کے مطابق اس کی حالت ٹھیک تھی جبکہ خاتون مزید چیک اپ کے لئے ہسپتال جانے سے بھی انکاری رہی۔خاتون ایئرپورٹ پر اپنی مرضی سے رکی رہی تاہم ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خاتون کو ہر ممکن معاونت کی پیشکش کی گئی خاتون کے مطابق اس کے اہلخانہ ڈپٹی کمشنر لاہور سے ہوم قرنطینہ کے لئے رابطہ میں رہے اورڈپٹی کمشنر لاہورکے اجازت نامے اور ڈاکٹر کی رپورٹ پر خاتون کو ہاؤس کورنٹائن کیا جانا تھا لیکن اجازت نامہ نہ ملنے پر تاحال خاتون کو مقامی ہوٹل میں ہی کورنٹائن کرادیا گیاہے۔

پاکستانی واپس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -