چھاپے، تلاشیاں، ڈیرہ ڈویژن کی فلور ملز 18مئی سے بند کرنیکا اعلان

چھاپے، تلاشیاں، ڈیرہ ڈویژن کی فلور ملز 18مئی سے بند کرنیکا اعلان

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کی ڈویثرنل باڈی کا اجلاس زیرصدارت سابق چیئرمین پنجاب سردارحبیب الرحمن خان لغاری گزشتہ روز لیہ میں منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ 18 مئی بروزسوموار سے ڈویثرن بھر کی فلور ملیں بندکردی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ محکمہ خوراک کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت ڈویثرن کی 60 فیصد فلور ملیں بند ہوچکی ہیں اور اوپن (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

مارکیٹ میں آٹے کی شارٹیج کے مسائل بڑھ رہے ہیں سردارحبیب الرحمن لغاری نے بتایا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملوں کی گندم سے لوڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند نہیں ہوسکاجس سے فلور ملز انڈسٹریز شدید بحران کی زد میں ہے انہوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں بلکہ دیگرصوبوں کو آٹے کی سپلائی بندہونے کے باعث کے پی کے اوربلوچستان میں فلورملز مالکان کے آٹے کی مد میں کروڑوں روپے پھنس چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ ڈویثرن گندم کی پیدوارکا علاقع ہے اور اس ڈویثرن کوپرمٹ جاری نہ کرنا فلور ملز مالکان کے ساتھ زیادتی ہے اور محکمہ کے پاس ڈیرہ ڈویثرن کوپرمٹ جاری نہ کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں حلانکہ پنجاب کے دیگرڈویثرنز کو پرمٹ جاری کر دئیے گئیے ہیں جس سے محکمہ کی جانب سے امتیازی سلوک کاپتہ چلتا ہے سردارحبیب الرحمن لغاری نے کہاکہ اب ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مورخہ 18مئی بروزسوار سے ڈویثرن بھر کی فلور ملیں بند کر دیں گے انہوں کہاکہ لاکھ کوشش کے باوجود محکمہ خوراک اس وقت تک صرف 76 فیصدگندم خرید کاہدف حاصل کر سکی ہے لیکن دوسری طرف کسانوں اور زمنیداروں بڑے پیمانے پرگندم چھپارکھی ہے حکومت بڑے بڑے زمینداروں کی چھپائی گندم پکٹرکر اپنا ہدف پورا کرسکتی ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے دیگرعلاقوں کی طرح ڈیرہ ڈویثرن کوبھی فی الفور پرمٹ جاری کیئے جائیں اجلاس میں وائس چیئرمین پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن پنجاب چوہدری محمد جمیل بوٹا،ممبرایگزیکٹو سیٹھ محمد اسلم،چوہدری قیصر وڑائچ،شیخ ظہوراحمد،چوہدری محمد اکبر،سرداریونس فرید جتوئی،غلام مصطفی کھنڈوا،نصراللہ خان کھوسہ،اخوند حسن خان غلزئی اورسیٹھ محمداقبال کے علاوہ ڈویثرن بھر کے فلور ملز مالکان نے شرکت کی۔

گندم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -