بلاول بھٹو سے افتخار احمد خان کی ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

  بلاول بھٹو سے افتخار احمد خان کی ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں نوابزادہ افتخار احمد خان ایم این اے اور انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی جمعہ کے روز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں چیئرمین کو سیف نگر خان گڑھ میں منعقد ہونے والی سوشل میڈیا اور انفارمیشن سیکرٹریز کانفرنس سے آگاہ اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پارٹی(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

لیڈر شپ کی مصروفیات بارے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دو فیس بک پیج " کراچی سے کشمیر " اور " پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب " کی ابتک کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان تمام دوستوں کی محنتوں اور کاوشوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور بلخصوص نوابزادہ افتخار احمد خان کی ان تھک محنت کو بھی بھرپور سراہا اور بہت جلد اس فورم پر آنے کے لئے وعدہ کیا ہے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -