مسقط سے دو خصوصی پروازوں کے ذریعے 324مسافروں کی ملتان انٹری

  مسقط سے دو خصوصی پروازوں کے ذریعے 324مسافروں کی ملتان انٹری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز مسقط سے دو خصوصی پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 324 مسافر ملتان پہنچے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر احمد رضا نے ائر پورٹ پر مسافروں کا خیر مقدم کیا۔پہلی فلائٹ کے ذریعے 186 مسافر ملتان پہنچے،ان میں سے183 مسافروں کو قرنطینہ اور 2 کو ہوٹل منتقل جبکہ ایک مسافر کو نشتر شفٹ کر دیا گیا ہے۔دوسری فلائٹ 138 پاکستانیوں کو لیکر ملتان پہنچی،اس فلائٹ کے(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

93 مسافروں کو قرنطینہ جبکہ ایک کو نشتر ہسپتال کیا گیا جب کہ فلائٹ کے 44 مسافروں نے رہائش کے لئے ہوٹل کا انتخاب کیا۔دوسری طرفایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے قرنطینہ سنٹر میں مسافروں کو خوش آمدید کہا ہے۔
انٹری