تیسرا عشرہ‘ عیدی سیزن سمیٹنے کیلئے چور‘ ڈاکو متحرک‘ وارداتوں میں اضافہ

  تیسرا عشرہ‘ عیدی سیزن سمیٹنے کیلئے چور‘ ڈاکو متحرک‘ وارداتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ چہلیک کے علاقے سول ہسپتال سے حمزہ عارف سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے کائیاں پور محمد رفیق سے دو مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سمیت نقدی15ہزار لیگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے واپڈا تاون غلام شبیر سے موٹرسائیکل سوار دو(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

افراد نے جھپٹا مارکر پرس اور موبائل مالیت 32ہزار چھین کرلیگئے، غازی آباد طلحہ صدیقی تین نامعلوم ڈاکو نے اسلحہ کے زور پرموٹرسائیکل، نقدی موبائل مالیت85ہزار لیگئے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے جناح چوک محمد عزیز کے سٹور پر چار مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی و موبائل مالیت86ہزار چھین کرفرار ہوگئے، ایف بلاک شہزاد احمد سے تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت20ہزار لیگئے، سوفٹی جمیل کی فارمیسی تین مسلح ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر نقدی90ہزار لیگئے، ایچ بلاک مزمل سے دو کس اسلحہ کے زور پر نقدی95ہزار لیگئے، ڈی مارکیٹ علی افتخار کی دوکان کپڑے کی دوکان پر تین مسلح افراد نے داخل ہوکر گن پوائنٹ پر نقدی و سوٹ مالیت76ہزار لیگئے الفلاح مارکیٹ محمد افتخار دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موٹرسائیکل مالیت1لاکھ18ہزارچھین کرفرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے زیڈ تاون محمد قیوم سے دو افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی46ہزار لیگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد اسدکیگھر چار مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ یرغمال بناکر نقدی، زیورات ودیگر سامان مالیت10لاکھ90ہزار لیگئے،تھانہ ممتازآباد کے علاقے بائی پاس عدنان کے ٹاور سے پچاس بیٹیریاں مالیت3لاکھ50ہزار، اشعر کالونی احسن ظفرکی موٹرسائیکل،تھانہ گلگشت کے علاقے جلال مسجد غلام سبحانی کی کار، تھانہ کوتوالی کے علاقے حضوری باغ روڑ محمد قاسم،تھانہ نیوملتان کے علاقے چاہ میٹر والہ محمد ساجد، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سبزمنڈی محمد صدیق کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے رشیدہ ا?باد احمد حسن گیلانی کی جیب سے موبائل مالیت20ہزار، ھسین ا?گاہی محمد عمران، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے حسن پروانہ محمد اسرار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے اشفاق کیگھر سے سامان مالیت10لاکھ، قصبہ مڑل محمد جاوید، تھانہ سٹی شجاعباد کے عالقے ہاوسنگ کالونی محبوب احمد،تھانہ صدر جلالپور علاقے نسیم کی دوکان سے زرعی سامان مالیت4لاکھ جبکہ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے محمد شریف کے رقبہ سے درخت مالیت10ہزار چوری ہوگئے۔ تھانہ ممتازآباد کے علاقے دنیا پور روڑ شیراز کی منی ایکسچیج شاپ پر تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر نقدی22ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زید کے علاقے ننگانہ چوک سے سجاد حسین کی دوکان سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی25ہزار سمیت موبائل لیگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے بجلی گھر کے قریب سے محمد عبداللہ سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
اضافہ