تاجر برادری کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے‘ شاہ محمود قریشی

  تاجر برادری کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے‘ شاہ محمود قریشی

  

ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ تاجر برادری حکومتی ہدایت کے مطابق ایس او پیز پر حقیقی معنوں میں عملدر آمد کرائے تاکہ مارکیٹوں اور بازاروں میں شہریوں کا رش نہ بڑہے جو حکومت کے لیے مشکلات کا باعث بنے اور وہ سخت فیصلہ پر مجبور ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے اجلاس سے ویڈیو لنک سے خطاب میں کیا اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

سلیمان صدیقی نے وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے اور آج بھی کرونا وباء کے باعث مکمل طور پر تعاون کرنے کو تیار ہے لیکن اب چونکہ عید الفطر کی آمد میں چند دن باقی رہ گئے ہیں آخری عشرہ میں جمعہ، ہفتہ، اتوار کو لاک ڈاؤن میں نرمی اختیار کرتے ہوئے دکانیں کھولنے دی جائیں انہوں نے کہا کہ بازاروں میں رش کی وجہ لوگوں میں غیر یقینی صورتحال ہے کیونکہ آخری عشرہ ہے اور اس میں صرف تاجروں کو چار دن کاروبار کے لیے میسر ہوں گے جبکہ چھ دن لاک ڈاؤن کی نذر ہو جائیں گے یہی وجہ ہے کہ عوام جوق در جوق بازاروں کا رخ کررہے ہیں کیونکہ عید سے قبل جمعہ ہفتہ اتوار لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار بند ہوں گے جس پر وزیر خارجہ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ حکومتی میٹنگ میں اس معاملے کو سامنے لائیں گے مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے مزید کہا کہ میڈیا یقینا بار بار دکھا رہا ہے کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز پر عملدر آمد نہیں ہورہا ہے اگر وہ ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو معاملات آگے کیسے بڑھیں گے اور وہ قوتیں جو لاک ڈاؤن میں نرمی کی مخالف ہیں انہیں موقع مل جائے گا کہ لاک ڈاؤن کی بجائے کرفیو نافذ کیا جائے پھر یقینا حکومت مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی طرف ہی جائے گی شہریوں کو بھی چاہیئے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اپنے آپ اور گھروالوں کو محفوظ رکھیں خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ یہ بات ہمارے لئے انتہائی خوش آئند اقدام ہے کہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی ہمیشہ تاجربرادری کے حقوق کی ایوانوں تک حقیقی معنوں میں آواز بنے ہیں اور تاجر برادری کے مسائل حل ہو ئے ہیں اب بھی ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ آنے والے دنوں میں مزید تین دنوں میں لاک ڈاؤن کی نرمی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو پورا کریں گے۔اس موقع پر ویڈیو لنک اجلاس میں شیخ جاوید اختر، سید جعفرعلی شاہ، خالد محمود قریشی، ذیشان صدیقی، حاجی بابر علی قریشی، چویدری محمود، کاشف رفیق، مراز نعیم، ملک سہیل وینس، خواجہ احمد فراضر صدیقی، اسلم ندیم بھٹہ، حافظ عمران سجاد قریشی، میاں آفاق انصاری، لطیف بلوچ، شیخ الطاف، حاجی عبدالغفور، شیخ حنیف، تنویر لنگاہ، حاجی عبدالجبار قریشی، کامران بھٹہ،چوہدری شہباز،مراز جاوید،رمضان بٹ،ملک حافظ حمید،غلام مصطٰفی ودیگر شریک تھے۔

شاہ محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -