امن وامان کے حوالے سے ملتان‘ بہاولپور میں پاک آرمی‘ پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

  امن وامان کے حوالے سے ملتان‘ بہاولپور میں پاک آرمی‘ پولیس کا مشترکہ فلیگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘بہاولپور (نیوز رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) سٹی پولیس ملتان نے رینجرز کے ہمراہ شہر میں امن و امان کے حوالے سے مشترکہ فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ کا مقصد لاء اینڈ ارڈر (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

کی صورتحال میں امن و امان قائم رکھنا ہے۔ فلیگ مارچ ایس پی گلگشت ڈویڑن احمد نواز شاہ کی سربراہی میں روانہ ہوا۔ جس میں مختلف سرکل کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، رینجرز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران فلیگ مارچ میں شامل ہوئے،فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر چوک کچہری، گھنٹہ گھر، حسین ا?گاہی، دولت گیٹ، دہلی گیٹ، خونی برج، پاک گیٹ، حرم گیٹ، بوہڑ گیٹ، گھنٹہ گھر اور کچہری چوک سے ہوتا ہوا پولیس لائن میں اختتام پزیر ہوا۔ ادھر یوم شہادت حضر ت علی ؓاورحکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کے حوالے سے ضلع بھر میں بہاول پورسٹی،حاصل پور،خیرپورٹامیوالی،احمدپورشرقیہ اوراوچ شریف میں پاک آرمی اورپولیس نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ کی قیادت متعلقہ سرکل پولیس کے ایس ڈی پی اوز نے کی۔ فلیگ مارچ میں پاک آرمی کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس،ایلیٹ فورس،ڈولفن فورس اورٹریفک پولیس بھی شامل تھی۔ فلیگ مارچ کا مقصدضلع بھر میں امن وامان اورلاء اینڈ آرڈ رکی صورتحال کو برقرار کھنا ہے اورحکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کویقینی بنانا ہے تاکہ اس عالمی وباء کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
فلیگ مارچ