ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان‘ یونین عہدے دار وں کی ڈبل ڈیوٹی ادائیگی نہ کرنے پر ایڈمن منیجر کو نوکری سے نکلوانے کی دھمکیاں اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنیکا فیصلہ

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان‘ یونین عہدے دار وں کی ڈبل ڈیوٹی ادائیگی نہ کرنے پر ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)غازی یونین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عہدے داروں نے بغیر سی او منظوری کے ڈبل ڈیوٹی ادائیگی نہ کرنے پر ایڈمن منیجر عقیل کو نوکری سے(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

نکلوانے کی دھمکیاں، عہدے دار گالم گلوچ کرتے ہوئے کمرے سے باہر نکل گئے، تشدد کیلئے مزید عہدے داروں کو بلا لیا، بتایا گیا ہے کہ غازی یونین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صدر اللہ رکھا ایڈمن منیجر عقیل کے پاس گئے اور کہا کہ ڈبل ڈیوٹی کرنیوالے ملازمین کی تنخواہوں  کی فوری ادائیگی کی جائے، ورنہ کاروائی کی جائے، ایڈمن منیجر عقیل نے موقف اختیار کیا ہے سی او ناصر شہزاد ڈوگر سے منظوری کے بعد ڈبل ڈیوٹی کی ادائیگی کی جائے گی جس پر صدر اللہ رکھا مشتعل ہو گئے، دھمکیاں  اور گالیاں  دیتے ہوئے کمرے سے باہر نکل گئے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی غازی یونین کا اجلاس صدر اللہ رکھا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری عبد الشکور بھٹہ نے کہا کہ مینجر ایچ آر عقیل نے کمپنی کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے ملازمین سے ہر کام کی رشوت مانگتا ہے بدتمیزی سے پیش آتا ہے ملازمین کو ابھی تک ڈبل ڈیوٹی الاو?نس نہیں دیا گیا انہوں نے ڈی سی سے مطالبہ کیا کہ مینجر ایچ آر کے خلاف کارروائی کی جائے ڈبل ڈیوٹی الاو?نس دیا جائے ورنہ وہ احتجاج کریں گے، ناصر شہزاد ڈوگر سے متعدد بار تحریری شکایت درخواست دی لیکن کوئی کاروائی نہ کی گی۔ہماری ڈپٹی کمشنر ملتان اور اعلی حکام سے اپیل ہے کہ مینجر ایچ آرمحمد عقیل کے خلاف کاروائی کی جائے اور ملازمین کو انکا حق دیا جائے۔

عہدے دار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -