کورونا ٹیسٹ فری ہونے تک مریضوں کی اصل تعداد سامنے نہیں آئیگی: سراج الحق

      کورونا ٹیسٹ فری ہونے تک مریضوں کی اصل تعداد سامنے نہیں آئیگی: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(پ۔ر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جب تک کورونا ٹیسٹ فری نہیں ہوتا مریضوں کی اصل تعداد سامنے نہیں آئے گی۔کورونا ٹیسٹ اتنا مہنگا ہے کہ کسی غریب کے بس کی بات نہیں اور اگر کسی گھر کے چار پانچ افراد ہیں تو وہ چالیس پچاس ہزار روپے کہاں سے لا سکتا ہے۔کورونا مریضوں کے ساتھ اچھوتوں والا سلوک دیکھ کر کوئی بھی خود کو مریض ظاہر کرنے پر تیار نہیں۔اس لئے حکومت کو فوری طور پر کورونا ٹیسٹ مفت کرتے ہوئے مریضوں کے ساتھ ہمدردی اور خیر خواہی کا رویہ اپنانا ہوگا تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔قوم اس وبا سے بچنے کیلئے توبہ و استغفار کا رویہ اختیار کرے،کرپشن،ملاوٹ،جھوٹ اوربدیانتی سے توبہ کرکے خوف خدا اور تقویٰ کی روش اختیار کرنا ہوگی۔(بقیہ نمبر56صفحہ6پر)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آج دنیا بھر کی سپر طاقتیں کورونا کے معمولی وائرس کے سامنے بے بس ہیں،ان طاقتوں نے دنیا بھر میں انسانوں خاص طور پر مسلمانوں پر زندگی تنگ کر رکھی تھی اور لاکھوں معصوم انسانوں کا خون بہا یا۔اللہ کے نظام کا مذاق اڑانے والوں کو آج کچھ سجھائی نہیں دے رہا۔ اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ پاکیزہ خاندانی نظام کو تباہ کرکے ہم جنس پرستی کا شرمناک طریقہ اختیار کیا۔دنیا بھر کے وسائل پر غاصبانہ قبضہ کیا اور غریب ملکوں کو سودی قرضوں کے نیچے دبا کر ان کے عوام پرغربت اور تنگ دستی مسلط کی۔انہوں نے کہا کہ جب حق کے مقابلے میں ظلم و جبر بڑھ جائے تو پھر اللہ تعالیٰ کا قانون حرکت میں آتا ہے اور ظالموں کو بچ نکلنے کا موقع نہیں ملتا۔
سراج الحق