علامہ خالد محمود کی دینی‘ ملی‘ عملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ ڈاکٹر محمد اجمل‘ چراغ الدین شاہ مفتی احمد علی ثانی‘ مفتی محمد ریاض‘عرفان الحق قادری

علامہ خالد محمود کی دینی‘ ملی‘ عملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان) مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان پا کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری،مولاناپیر سیدچراغ الدین شاہ،مفتی احمدعلی ثانی،(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

مفتی محمد ریاض جمیل،میاں عرفان الحق قادری،پیرمحمد حسن ناصر، مفتی خالد محمود ازھر،نے اپنے تعزیتی بیان میں مفکر اسلام علامہ خالد محمودرحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں باقی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی حقانیت اوراہل باطل کی تردید کے حوالے سے علامہ خالد محمود مرحوم کا کام ہمیشہ امت کی رہنماء کرتا رہے گا. مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماوں نے کہا کہ علامہ خالد محمود اسلاف کی یادگار تھے۔مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے قائدین نے کہا کہ علامہ خالد محمودرحمۃ اللہ علیہ چلتا پھرتا کتب خانہ اور ہمارا مشترکہ اثاثہ تھے اس لیے ہم سب ان کی رحلت پر تعزیت کے مستحق ہیں -انہوں نیعلامہ مرحوم کے جملہ پسماندگان سے مسنون تعزیت کا اظہار کیا اور ملک بھر کی مساجد کے ائمہ و خطباء سے مرحوم کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی۔
خدمات