میاں چنوں میں مبینہ پولیس مقابلہ پولیس اور مقتول تنویر لک کے ورثا میں مذاکرات‘ جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ

          میاں چنوں میں مبینہ پولیس مقابلہ پولیس اور مقتول تنویر لک کے ورثا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورو نیوز) تھانہ صدر میاں چنوں میں مبینہ پولیس مقابلے کا معاملہ اہمیت اختیار کر گیا پولیس او رمقتول تنویر لک کے ورثا کے مابین مذکرات کے بعد معاملات طے پاگئے‘جوڈیشنل انکوائری میں تمام حقائق کو مدنظر رکھتے (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

ہوئے انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائیگا۔ گذشتہ رات تقریباً 10بج کر 45منٹ پر پولیس ٹیم تھانہ صدر میا ں چنوں کی حدود ریلوے پھاٹک 16/15Lپر معمول کے ناکہ پر موجودتھی اس دوران کارنمبر 9543/LEB ٹیوٹا کرولہ جس میں تین افراد سوار تھے 135/16Lکی جانب سے آئی‘ریلوے پھاٹک بند ہونے پر ڈرائیور نے گاڑی کو ریسورس کیا جو ریلوے پول سے ٹکڑا ئی اسی دوران ناکہ پر موجود پولیس تھانہ صدر میاں چنوں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو کارسواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں پولیس نے پوزیشن سنبھالتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ملزم بدنام زمانہ منشیات فروش رمضان عرف فوجی جو نقب زنی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا کو گرفتارکرلیا جبکہ اس کے دوساتھی فاروق ڈوگراو رمنیراحمد فرارہوگئے۔گذشتہ روز مقتول تنویر لک کے ورثاء کی جانب سے تھانہ صدر میاں چنوں کے سامنے احتجاج کیا گیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے فوری طورایکشن لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمان کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدرسرکل میاں چنوں شبیراحمد وڑائچ کو مبینہ پولیس مقابلے کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔یادرہے فرارہونیوالا ملزم فاروق ڈوگر اقدام قتل کے مقدمات میں تھانہ صدرمیاں چنوں کا اشتہاری او ررابری کی متعددوارداتوں میں ملوث ہے اور ملزمان کے زیراستعمال گاڑی کا مالک وسیم جرولہ پر تھانہ چھب کلاں میں اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں جبکہ مقتول تنویر لک کا کزن عمران لک بھی رابری او رراہزنی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہے۔
مذاکرات