وہاڑی: تاجر پر تشدد‘ آر پی او کا نوٹس‘ 6روز میں رپورٹ بھجوانے کا حکم
وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) مرکزی چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق اور وائس چیئرمین پنجاب ارشاد حسین بھٹی کی قیادت میں دیگر عہدیداران کی آر پی او ملتان وسیم احمد خاں سے ملاقات کی، مقامی تاجر پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کے حکم پر پولیس تشدد کیخلاف درخواست پر آر پی او ملتان نے 6یوم میں ڈی پی او وہاڑی سے رپورٹ (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)
طلب کر لی تفصیل کے مطابق مرکزی چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق اور وائس چیئرمین پنجاب ارشاد حسین بھٹی کی قیادت میں مرکزی انجمن تاجران ضلع وہاڑی کے وفدنے آر پی او ملتان وسیم احمد خاں سے ملاقات کی وفد میں میاں ساجد آصف، چوہدری سرفراز احمد، مختار احمد بھٹی شامل تھے وفد نے نائب صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی پر کرپٹ ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ اورسابق ایس ایچ او رانا نیک محمد کے حکم پر پولیس کے بلاجواز اور غیر قانونی تشدد کے خلاف درخواست دیتے ہوئیآرپی او ملتان کو بتایاکہ معزز تاجر چوہدری سرفراز اپنے دوست فاروق کے ہمراہ اپنا کاروبار بند کرکے ملتان روڈ پر جارہے تھے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج کے سامنے پولیس کے ناکہ پر انہیں روکا گیا اور ذاتی طور پر جاننے کے باوجود ڈی ایس پی صدر خالد جاوید جوئیہ اور سابق ایس ایچ او رانا نیک محمد کے حکم پر پولیس نے دونوں دوستوں کو بلاجواز اور غیر قانونی تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا کر وائرل کی جوکہ بطور تاجر اور معزز شہری سرا سر زیادتی ہے آر پی او ملتان وسیم احمد خاں نے کہا کہ پولیس گردی کسی صورت قبول نہیں ہم تو کمیونٹی پولیسنگ کی طرف جارہے ہیں عوام کے مسائل عوام سے مل کر حل کیے جارہے ہیں،آفیسر ہو یا اہلکار جو بھی اپنی حدود سے تجاوز کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس موقع پر انہوں نے فون پر ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کو 6 یوم کے اندر ذمہ داران کا تعین کرکے رپوٹ بھجوانے کا حکم دیا ا