سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارشد ملک سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ ملتان تعینات

  سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارشد ملک سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ ملتان تعینات

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) سنیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارشد ملک کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کا چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کر دیا گیا، گورنمنٹ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے نوٹفیکیشن جاری، کردیا گیا ہے تفصیل کے مطابق سنیئر میڈیکل آفیسر کو ملتان ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں سی ای او کی خالی نششت پر تعینات کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، اس سے پہلے ڈاکٹر محمد ارشد ملک بطور سی ای او ڈی ایچ اے وہاڑی ڈیوٹی سر انجام (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

دے رہے ہیں، اسی طرح چیف ایگزیٹیو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی وہاڑی کا اضافی چارج ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی ڈاکٹر محمد فضل کو دے دیا گیا ہے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ، بہاولپور کے ایم ایس ڈاکٹر محمد اورنگ زیب کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈی ایچ اے بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے،جبکہ کہا گیا ہے کہ نوٹفیکیشن پر عمل درآمد فوری ہو گا۔

تعیناتیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -