کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے‘ احتیاط ہی بچاؤ کا واحد راستہ‘ مسز شاہدہ احمد

  کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے‘ احتیاط ہی بچاؤ کا واحد راستہ‘ مسز شاہدہ احمد

  

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحرایک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ کورونا وبا ء اورلاک ڈاؤن سے ملک وقوم کو بڑے امتحان کا سامنا ہے غریب عوام اورسفید پوش طبقے کو شدید مسائل کا سامنا(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

ہے۔ اور لاک ڈاؤن کے منفی اثرات کو پوری قوم اور قومی معیشت کو سامنا ہے۔ان حالات میں ہمیں عید انتہائی سادگی سے مناناچاہیے اورعید کی حقیقی خوشیوں کے لیے غریب،نادار، بے سہارا لوگوں کوا پنی خوشیوں میں شریک کریں۔وہ صحافیوں اورمعزین علاقہ کے وفودسے بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ عید کی تیاریوں کے حوالے سے ہمیں بازار جاتے ہوئے حفاظتی واحتیاطی تدابیر کو اختیار کرناچاہیے۔لاک ڈاؤن میں نرمی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وبا کاخطرہ ٹل گیا ہے احتیاط ہی بچاؤ کا واحد راستہ ہے۔

مسز شاہدہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -