(ن) لیگ کے چہیتے افسروں کا دوبارہ میٹرو پولٹین کارپوریشن ملتان پر قبضہ

  (ن) لیگ کے چہیتے افسروں کا دوبارہ میٹرو پولٹین کارپوریشن ملتان پر قبضہ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان میں سابق مسلم لیگ ن کے چہیتے آفیسران تعینات ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی ایز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ کے سابق مئیر ملتان نوید الحق آرائیں نے سفارش پرسی ای او اقبال فرید اور ایم او انفراسٹرکچر سرور عباس نقوی کو تعینات کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنماو?ں کے شدید احتجاج پر مذکورہ آفیسران کو تبدیل کردیا گیا تھا لیکن اب مسلم لیگ ن کے چہیتے آفیسران اقبال (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

فرید اور سرور عباس نقوی کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں دوبارہ تعینات کردیا گیا ہے جس سے پی ٹی آئی کے ورکرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور آفیسران کو تبادلہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

لہر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -