عید سیزن‘ دکانداروں کی لوٹ مار،درزیوں کے بھی نخرے شروع
خانیوال (نمائندہ پاکستان)لاک ڈاؤن میں نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تاجروں نے بھی لوٹ مار کی انتہا کردی 700روپے میں فروخت ہونے والا مردانہ سوٹ 1500روپے اسی طرح خواتین کیلئے فروخت ہونیوالا سوٹ100روپے سے 1800اور2000روپے تک میں فروخت کرتے رہے دوسری طرف عید کے رش کا بہانہ بناکر درزیوں نے بھی سوٹ کی سلائی کلے منہ مانگے دام وصول کرنا شروع کردیئے ہیں درزی دن رات کپڑوں سلائی لائی میں (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
مصروف ہیں دوسری طرف ٹریفک نہ چلنے کا بہانہ بناکر دکانداروں نے پرانا مال بھی فروخت کرنا شروع کردیا ہے جوتاجو1000روپے میں آتا تھا اب وہی جوتا2000روپے سے تجاوز کرچکا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی توجہ لاک ڈاؤن اور گندم کی خریداری پر مرکوز ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکاندار لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔
نخرے