نشتر ہسپتال میں کرونا وائرس سے سابق ریلوے ملازم جاں بحق

      نشتر ہسپتال میں کرونا وائرس سے سابق ریلوے ملازم جاں بحق

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں دم توڑنے والی خاتون میں بعد از وفات کورونا کی تصدیق ہوگئی کورونا میں مبتلا سابق ریلوے ملازم بھی دم توڑ گیا،نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 54 ہو گئی، آئی سو لیشن کے چھ وارڈز میں کورونا میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 43 ہو گئی،شبہ میں 12مریض زیر علاج،رواں سال کورونا کے شبہ میں رپورٹ ہونے والے 834افراد میں سے 200 میں کورونا کی تصدیق ہوئی(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

64 صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ کر دئیے گئے، تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں ملتان کی رہائشی کوثر بی بی نے جمعرات کی رات کورونا کے شبہ میں دم توڑ دیا تھا،جمعہ کو موصول ہونے والی رپورٹ میں کورونا کی تصدیق ہو گئی جبکہ ریلوے ملتان کے سابق ٹکٹ چیکر عبداللہ خان جو کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث نشتر ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ملازم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -