کوٹ ادو پاور کمپنی‘ دو ملازمین کرونا وائرس کا شکار‘ ساتھیوں میں خوف وہراس

  کوٹ ادو پاور کمپنی‘ دو ملازمین کرونا وائرس کا شکار‘ ساتھیوں میں خوف وہراس

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو پاور کمپنی کے 2ملازمین کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، تسلی کے لئے دونوں کے دوبارہ ٹیسٹ بھجوادیئے گئے،ملا اس بار تفصیل کے مطابق کوٹ ادو پاور کمپنی کے 2انجینئر مشتاق احمد اور (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

عبدالواجد کا کرو نہ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،انجینئر مشتاق احمدجو کہ اپنی ساس کی تدفین کے سلسلے میں ملتان گیا تھا واپس آیا تو کیپکو پاور کمپنی کی مین انٹری پر اس کا ٹیسٹ لے کر اسے علیحدہ رکھا گیا تھا جبکہ انجینئر عبدالواجد جوکہ اپنی ایک قریبی عزیزہ کی تیمارداری کیلئے کارڈیالوجی سنٹر ملتان گیا تھا واپسی آنے پرکوٹ ادو پاور کمپنی ان کا بھی ٹیسٹ بھیجا تھا ان دونوں کے گزشتہ روز ٹیسٹ موصول ہوگئے ہیں جو کہ دونوں پازیٹیو ہیں،دونوں انجینئرز کے سمپل لے کر ٹیسٹ کے لیے دوبارہ بھیج دیے گئے ہیں جبکہ دونوں انجینئرز کو کوٹ ادو پاور کمپنی میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں منتقل کردیا گیا ہے،دوسری جانب کوٹ ادو پاور کمپنی میں کرونا وائرس کے مریض رپورٹ ہونے پر خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔

خوف وہراس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -