سیکرٹری آر کائیوز طاہر یوسف کا ملتان کا دورہ‘ قرنطینہ‘ نشتر ہسپتال کا معائنہ‘ ملاقاتیں

  سیکرٹری آر کائیوز طاہر یوسف کا ملتان کا دورہ‘ قرنطینہ‘ نشتر ہسپتال کا ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ سردار عثمان کی ہدایت پر سیکرٹری آرکائیوز طاہر یوسف نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا اور کوروناوائرس بارے اقدامات،گندم خریداری مہم اور پرائس کنٹرول کے سلسلے میں بریفنگ لی، لیبر (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

کمپلیکس قرنطینہ سنٹر،مرکز خریداری گندم اور نشتر ہسپتال کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل قمرالزمان قیصرانی بھی ہمراہ تھے سیکرٹری آرکائیوز نے قرنطینہ میں مقیم بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں سے ملاقات کی اور قرنطینہ سنٹر میں مقیم افراد سے کھانے کے معیار اور سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے قرنطینہ سنٹر میں قائم ہسپتال کا معائنہ بھی کیا۔ سیکرٹری آرکائیوز طاہر یوسف نے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ لیبرکمپلیکس قرنطینہ پاکستان کا سب سے بڑا سنٹر ہے، مجھے بہترین سہولیات اور صفائی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،طاہر یوسف نے کہا کہ قرنطینہ مرکز میں مثالی اقدامات پنجا ب حکومت کے لئے فخر کی بات ہے،انہوں نے کہا کہ گندم خریداری کے ٹارگٹ کا 82 فیصد حصول حوصلہ افزاء ہے،ہدف کے سو فیصد حصول کے لئے گندم کے کھیت تک پہنچا جائے، ملتان میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ ضلعی انتظامیہ کوجاتا ہے،طاہر یوسف نے کہا کہ انتظامی افسران کے سبزی منڈی کے دورے بہترین اقدام ہے۔اس موقع پر توکل پرسن و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب خان نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ قرنطینہ سنٹر میں 446 افراد قیام پذیر ہیں،ان میں کورونا وائرس کے شکار 176 افراد بھی شامل ہیں،بیرون ملک سے آنیوالے 40 کورونا وائرس کے مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں، ملتان قرنطینہ نے چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی میزبانی کی ہے،بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ قرنطینہ سنٹر سے کورونا وائرس کے شکار 5 سو سے زائد افراد صحت یاب کر ہو جا چکے ہیں۔

ملاقاتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -