دھنوٹ: تنخواہیں نہ ملنے پر ٹاؤن کمیٹی ملازمین کی 7ویں روز بھی ہڑتال

  دھنوٹ: تنخواہیں نہ ملنے پر ٹاؤن کمیٹی ملازمین کی 7ویں روز بھی ہڑتال

  

دھنوٹ(نمائندہ خصوصی)4ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پرٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے ملازمین کی ساتویں روز بھی ہڑتال جاری رہی۔ ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے درجہ چہارم کے 26 ملازمین نے 4ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر ساتویں روز بھی ہڑتال جاری رہی۔ملازمین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال کے ساتویں روز تک کسی افسر نے کوئی داد رسی کی نوید نہیں سنائی اور شاید نہ ہی افسران ہم درجہ چہارم کے ملازمین کو کوئی اہمیت دے رہیہیں۔ حالات انتہائی خراب (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

ہو چکے ہیں گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو چکا ہے۔ ہماری نوبت اب خود کشی کی طرف جا رہی ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم پاکستان، وزیرِ پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر لودھراں سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہمیں ہماری تنخواہیں دی جائیں۔ ضلعی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے۔ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ کے فاقہ کش سینیٹری ورکرزکو خود کشی پر مجبور نہ کیا جائے۔عید کی آمد آمد ہے۔چھوٹے ملازمین کومتواتر 4ماہ سے تنخواہیں نہ دیناان ملازمین کے ساتھ انتہائی ظلم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجینئر چوہدری برکت علی ریاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ان ملازمین کو عید کے موقع پر تنخواہیں جاری کی جائیں۔

ہڑتال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -