ٹڈی دل کام ظفر گڑھ، جلالپور،کبیر والا پر حملہ، فصلیں، باغات تباہ، کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان

        ٹڈی دل کام ظفر گڑھ، جلالپور،کبیر والا پر حملہ، فصلیں، باغات تباہ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کا حملہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے محکمہ زراعت میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ زراعت کے افسران کے طرف ضلع بھر میں مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

جبکہ پاک فوج کی طرف سے بھی ٹڈی دل بارے کراس مانیٹرنگ جاری ہے۔محکمہ زراعت توسیع کے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں منظور احمد نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو رپورٹ پیش کردی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹڈی دل سے ضلع ملتان میں فصلوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،ٹڈی دل کے غول گزشتہ روز دوپہر ساڑھے بارہ بجے جلالپورپیر والا کی حدود میں داخل ہوئے اور تین گھنٹے بعد دن ساڑھے تین بجے جلال پور پیروالا کی حدود کراس کرکے بہالپور میں داخل ہو گئے،رپورٹ کے مطابق غول یونین کونسل غازی پور،علی پور سادات،عنایت پور اور دراب پور کراس کرکے ضلع بہاولپور داخل ہوئے،کپاس کی فصل ابھی بوائی کے مراحل میں ہے،اس لئے سبزہ نہ ملنے کی وجہ سے ٹڈل دل کے غول آگے بڑھ گئے ہیں،رپورٹ میں۔مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ زراعت کے تحصیل فوکل پرسنز کو مانیٹرنگ کے لئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔
جلالپور
مظفرگڑھ،گڑھ مہاراجہ،باگڑ سرگانہ(نمائندہ پاکستان،نا مہ نگار)ضلع مظفرگڑھ پر ٹڈی دل نے حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق 13 مئی سے راجن پور ضلع کے علاقے روجھان سے(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

ٹڈی دل ضلع مظفرگڑھ میں چوک سرور شہید کے علاقے میں داخل ھوا اور وھاں سے ضلع مظفرگڑھ کی مغربی پٹی کے ساتھ سفر کرتے ھوئے محمودکوٹ اور نور کبڑا یونین کونسل میں گزشتہ رات اترا ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور محکمہ زراعت کے ٹڈی دل پر اسپرے اور کارکردگی کا جائزہ لیا محکمہ زراعت کے زرائع کے مطابق اس وقت ٹڈی دل ترکش کالونی موضع شریف پنوار۔اڈاہ غلام علی۔بستی جنت والا اور خان گڑھ سے ھوتا ھوا تحصیل جتوئی اور علی پور کی جانب حملہ آور ہو گیا ھے اور فصلات اور درختوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رھا ھے, محکمہ زراعت کے زرائع کے مطابق ٹڈی دل کے جھنڈ کی لمبائی 10 کلومیٹر اور چوڑائی 3 کلومیٹر ھے. آل پاکستان کسان اتحاد کے راہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کو عالمی اداروں نے خبردار کیا لیکن محکمہ زراعت اور حکومت اس کا موثر تدارک کرنے میں ناکام رہی. ٹڈی دل سے کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے. جبکہ تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقے محمود کوٹ،سیالکوٹ موضع گدارہ،موضع میر محمد،ڈگری،کو ٹ بہادر،شریف آباد میں ٹڈی دل غول کا حملہ کاشتکارگزشتہ دوپہر کے وقت بڑی تعداد میں ٹڈی دل کے غول نے ان علاقوں میں مکئی،جوار،برسیم سمیت دیگر دوسری فصلوں پر حملہ کر کے نقصان پہنچایا علاقہ کے کسان اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہیں کا شتکاروں اور کسانوں نے اعلی حکام سے فوری طور ٹڈی دل کو بھگانے یا تدارک کر نے کا مطالبہ کیا ہے اگر اس ٹڈی دل کے حملہ کو بروقت نہ بھگایا گیا تو کروڑوں کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔جبکہباگڑسرگانہ اور گرد و نواح کوٹ اسلام حویلی کورنگاشہادت کندلہ میں ٹڈی دل کاحملہ آمد ہے۔تفصیل کے مطابق تحصیل کبیروالاکی یونین کونسلوں باگڑ سرگانہ. کوٹ اسلام. حویلی کورنگا. شہادت کندلہ میں ٹڈی دل نے شدید حملہ کیا ہزاروں کی تعداد میں ٹڈی دل نے اچانک حملہ کردیا جس سے یہ علاقے نقصان سے محفوظ رہے ا ہل علاقہ استغفار کرتے باغات اوراپنی دیگرفصلوں کو بچانے کی کوششو ں میں مصروف ٹڈی دل کے قافلے کی لمبائی دوکلومیڑتک تھی جو مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی میاں چنوں کی جانب بڑگئی۔
ٹڈی دل