حکومت انتظامی صلاحیت سے محروم‘ (ن) لیگ ہی عوامی مسائل حل کرے گی‘ عقیل نجم ہاشمی

  حکومت انتظامی صلاحیت سے محروم‘ (ن) لیگ ہی عوامی مسائل حل کرے گی‘ عقیل نجم ...

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈیل اورآفرکے فرق سے نابلدلوگ چائے کی پیالی میں طوفان برباکررہے ہیں میرے قائد شہباز الیکشن سے قبل کسی آفرکا ذکر کررہے تھے جس کو انہوں نے ذاتی مفادات سے بالاتر(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

ہو کرٹھکرا دیاتھا۔اور جمہوریت کی خاطر اس آفر اور ذاتی مفادات کو قربان کردیا۔عقیل نجم ہاشمی ڈیل اورآفر کے فرق سے نابلد لوگ چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کی کوشش میں مسلم لیگ ن کے قائدمیاں شہباز شریف کے اچھے اور جمہوریت پسند اقدام کو منفی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔جو ان کی ذہنی نا پختگی کو ظاہر کرتاہے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت حقیقی جمہوریت کے قیام کے لئے ہی ہر طرح کی قربانی دیتی آرہی ہے اور آج بھی ہرقسم کی قربانی دینے کو تیارہے۔وقت کی سختیاں ہمت سے سہیں گے اورمسلم لیگ ن کے خلاف چلنے والی ہواؤ ں کارخ بھی عوامی طاقت سے موڑیں گے۔عوام جانتے ہیں کہ ملک میں ترقیاتی منصوبے،لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ،گروتھ ریٹ 5.8 تک لے جانا،عوام کو کاروبار کے مواقع میسرآنا،اشیاء ضروریہ سستے داموں دستیاب ہونا جیسے اقدامات ہی مسلم لیگ ن کی قیادت کا جرم بنادیے گئے ہیں۔موجودہ حکومت آئیں بائیں شائیں کے علاوہ اور کرکیارہی ہے۔موجودہ حکومت چند ناعاقبت اندیش عناصر کا مجموعہ اور انتظامی صلاحیت سے محروم عوام پر مسلط عذاب ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -