ٹرانسپورٹرز وفد کی وزیر قانون راجہ بشارت سی پی او لاہور سے ملاقات‘ مطالبات پیش،معاملہ جلد حل کرانیکی یقین دہانی

ٹرانسپورٹرز وفد کی وزیر قانون راجہ بشارت سی پی او لاہور سے ملاقات‘ مطالبات ...

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کے ایک وفد نے وزیر قانون راجہ بشارت،سیکرٹری پی ٹی اے پنجاب چوہدری اقبال سی پی اولاہورسے ملاقات کی وفد میں ملک ندیم مرکزی صدر(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

احترخان نیازی مرکزی جنرل سیکٹری ملک اعجاز مجید چوہدری طارق گجر رانا اصغر ود یگر شامل تھے وفد نے مطالبات پیش کئے اس موقع پر وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے ہدایت پر کرائیوں میں کمی کرکے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کے لیے ایس او پیز تیار کرنے کے بعدپبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی ہدایت جاری کردی اس موقع پر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کے عہدیداران ملک ندیم مرکزی صدر احترخان نیازی مرکزی جنرل سیکٹری ملک اعجاز مجید چوہدری طارق گجر نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ٹرانسپوٹرز کی پریشانی کو سمجھتے ہوئے ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان کیا ان اس فیصلے کی وہ سے ہزاروں بے روزگار ڈارئیورز و کنڈیکٹرز کے گھروں کے چھولے جل سکیں۔

راجہ بشارت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -