انسداد ڈینگی مہم‘ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں حفاظتی انتظامات شروع‘ آن لائن سیمینار معلوماتی پوسٹرز بھی آویزاں کرنیکا فیصل

  انسداد ڈینگی مہم‘ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں حفاظتی انتظامات شروع‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہ
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور میں انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

وائس چانسلر کی ہدایت پر اسٹیٹ کیئر، میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیئر، ہال کونسل، فارم مینجمنٹ اور فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنتل سائنسز نے اس حوالے سے اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔ تمام تدریسی اور انتظامی شعبہ جات، ہاسٹلز اور کالونیوں میں صفائی اور سپر ے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ تمام ایسی جگہوں پر جہاں پانی کھڑا ہو سکتا ہے بند کیا جا رہا ہے۔پانی کے برتن اور واٹر ٹینک وغیرہ کو ڈھانپا جا رہا ہے۔ روم کولرز، ائیر کنڈیشنرز اور ریفریجریٹر سے نکلنے والے پانی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ صفائی کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کی صورت میں پانی کو اکٹھا نہ ہونے دیا جائے، چھتوں کی صفائی کی جائے اور کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کیا جائے۔واش رومز اور کچن میں لگے ہوئے ڈرین پائپوں سے پانی کے اخراج کو روکا جائے اور گملوں کو صاف ستھرا رکھا جائے۔ یونیورسٹی میں واقع مصنوعی جھیلوں میں ڈینگی لاروے کو کھانے والی مچھلیوں یا مناسب ادویات کے چھڑکاؤ، اینٹی ڈینگی سپرے اور فوگنگ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ تعمیراتی سامان اور پرانے ٹائرز وغیرہ میں پانی اکھٹا نہ ہونے دیا جائے۔ اِسی طرح سیوریج سسٹم کو بھی فعال رکھا جا رہا ہے۔ ڈینگی مچھر کے افزئش کی تمام ممکنہ جگہوں کی باقاعدہ نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف پریس میڈیا اینڈ پبلکیشن اور ڈائریکٹوریٹ آف ایلومنائی اینڈ سینئر ٹیوٹر آفس اس سلسلے میں آن لائن سمینار منعقد کریں گے اور معلوماتی پوسٹرز آویزاں کیے جائیں گے۔