جامپور‘ سرکاری اراضی پر مافیا قابض‘ قومی خزانے کو بھاری نقصان

جامپور‘ سرکاری اراضی پر مافیا قابض‘ قومی خزانے کو بھاری نقصان

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ جنگلات راجن پور نے جنگل رکھ خان وا ہ جام پور کی سرکاری اراضی پر قبضہ کرا کر سرکاری خزانے کو پونے تین کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا یا ہے شہری محمد امین کی تحریری درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری جنگلات پنجاب نے چیف کنزرویٹر لاہور ڈویڑن رانا محمود الحسن کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا انکوائری(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

آفیسر نے موقع پر پہنچ کر جنگل رکھ خان واہ کا دورہ کیا اور فاریسٹ گارڈ / انچارج رکھ خان واہ بیٹ جام پور رینج محمد اقبال، انچارج جام پور بلاک محمد نواز،رینج فاریسٹ آفیسر جام پور رینج فاریسٹ ڈویڑن راجن پور ظفر علی خان اور ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر راجن پور فاریسٹ ڈویڑن محمد اظہر عباس کے بیانات قلم بند کیے تحقیقاتی آفیسر / چیف کنزرویٹر لاہو ر ڈویڑن نے سیکرٹری جنگلات پنجاب کو پیش کی گئی اپنی عبوری تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنگل رکھ خان واہ جام پور رینج کے 795ایکڑ رقبے پر غیر قانونی فصلات کاشت کرانے اور سرکاری رقبے پر قبضہ کرانے پر ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر راجن پور سمیت متعلقہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے انچارج رینج فاریسٹ آفیسر جا م پور رینج ظفر علی خان کو فی الفور اپنے عہدے سے ہٹا دیا جائے فاریسٹ گارڈ او ر بلاک آفیسر کو راجن پور فاریسٹ ڈویڑن سے ٹرانسفر کر دیا جائے سرکاری رقبہ 795ایکڑ پر غیر قانونی کاشتہ فصلات کو محکمہ ریونیو کے تعاون سے سرکاری تحویل میں لے کر نیلامی کی جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے نیز جنگلات کے سرکاری رقبہ پر نصب ٹیوب ویل اور پیٹر انجن کو بھی سرکاری تحویل میں لیا جائے ادھر درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فاریسٹ ڈویڑن راجن پور نے تحقیقاتی آفیسر کی سفارشات پر عمل کرنے اور سرکاری رقبہ پر کاشتہ فصلات کو اپنی تحویل میں لینے کی بجائے قبضہ مافیا کو فصلات اٹھانے کی کھلی چھٹی دے دی جس سے قومی خزانے کو تحقیقاتی عبوری رپورٹ کے مطابق پونے تین کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے ذرائع کے مطابق ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر راجن پور نے کسی بھی محکمانہ کاروائی سے بچنے کے لیے اپنے تبادلے کے لیے بھاگ دوڑ اور سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جنگل رکھ خان واہ جام پور میں کروڑوں روپے کی کرپشن ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر راجن پور اظہر عباس کی ملی بھگت سے ہوئی ہے انہوں نے سیکرٹری جنگلات پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ انکوائر ی آفیسر کی رپورٹ کے مطابق پونے تین کروڑ روپے سے زائد کا نقصان محکمہ جنگلات کے ذمہ دار آفیسران و دیگر اہلکاروں سے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائیں تاکہ آئندہ کسی بھی سرکاری اہلکار کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی جرات نہ ہو۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -