امدادی رقم میں خوردبرد کا الزام 12ٹیچرز کی ضمانت منظور‘ رہائی کا حکم

  امدادی رقم میں خوردبرد کا الزام 12ٹیچرز کی ضمانت منظور‘ رہائی کا حکم

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم کا لاکھوں روپیہ بٹورنے والے ڈیرہ غازی خان پنجاب ایجوکیشن کے (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

12 استاد ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری 50،50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزمان اساتذہ محمد اقبال، رضوان احمد جان، ریاض حسین، محمد شفیق، غلام حسن، محمد عمر، غلام قاسم، حافظ مجیب الرحمٰن، عاشق حسین، غلام عابد حسین، غلام صمدانی اور غلام مصطفیٰ نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی تھی۔جن کے خلاف پولیس تھانہ ایف آئی اے نے مقدمہ کا اندراج کیا اور گرفتاری کے بعد عدالتی حکم پر جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا اور ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔ تمام ملزمان پیشے کے اعتبار سے محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیچر ہیں۔ ملزمان نے اپنی بیویوں کے ساتھ ملکر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور غرباء کو ملنے والی بے نظیر انکم سپورٹ کی امدادی رقوم میں سے لاکھوں روپے ہتھیائے تھے۔ ملزمان نے خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے ضمانت کی استدعا کی تھی۔تاہم عدالت نے وکلاء دلائل سننے کے بعد ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -