لاکھوں کا ڈاکہ‘ ضمانتی مچلکوں کے عوض پر سپرداری درخواست منظور

  لاکھوں کا ڈاکہ‘ ضمانتی مچلکوں کے عوض پر سپرداری درخواست منظور

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے تھانہ بہاؤ الدین زکریا کے علاقے سے لاکھوں مالیت کے ڈالرز، بانڈز، سعودی ریال سمیت دیگر ڈکیتی شدہ سامان کی(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

سپرداری درخواست 25 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ڈکیتوں سے برآمد ہونے والا سامان متاثرہ مدعی کے حوالے کیا جائے۔ فاضل عدالت میں شہری عمر نے کونسل تنویر عالم ہاشمی کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ چند روز قبل 4 ڈاکوؤں نے اسکے گھر گھس کر انہیں اسلحہ کے زور پر یر غمال بنایا اور گھر میں موجود امریکی ڈالرز، سعودی ریال، انعامی بانڈز سمیت دیگر قیمتی سامان جو 23 لاکھ مالیت کا تھا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اب پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مال برآمد کرلیا ہے جو درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے تاہم عدالت نے وکلاء دلائل سننے کے بعد ضمانتی مچلکوں کے عوض سپرداری درخواست منظور کرلی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -