میلسی: بیٹوں کا جائیداد ہتھیانے کیلئے والد پر وحشیانہ تشدد‘ مقدمہ درج‘ ملزم گرفتار

  میلسی: بیٹوں کا جائیداد ہتھیانے کیلئے والد پر وحشیانہ تشدد‘ مقدمہ درج‘ ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ +نامہ نگار)خون سفید ہوگیامیلسی تھانہ صدر کی حدود موضع گلہاڑی میں حقیقی بیٹوں کا جائیدادہتھیانے کیلئے باپ پر بہیمانہ تشدد کیا گن پوائنٹ پراسٹامپ(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

پیپر پر انگوٹھے لگوا کر کمرے میں بند کردیا،شو تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کی حدود موضع گلہاڑی میں سرفراز نامی شخص چاہ نعمت والا پر اپنی فصلوں کو پانی لگا رہا تھا کہ اس کے حقیقی تین بیٹوں وجاہت،عمران اور رضوان آئے اور گن پوائنٹ پر اٹھا کر اپنے گھر موضع گلہاڑی لے گئے اور سادہ کاغذات اور اسٹامپ پیپر پر انگوٹھے لگانے کو کہا انکار پر پسٹل اور ڈنڈے سے مارنا شروع کردیا زبردستی انگوٹھے لگوا کر کمرے میں بند کردیا اور چلے گئے سرفراز کے واویلا پر اہل علاقہ نے 15 پر کال کرتے ہوئیپولیس کو بلوالیا پولیس نے سرفراز کی درخواست پر مقدمہ نمبر 110/20درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -