یوٹیلٹی سٹورز‘ ریلیف پیکج کو عید الفطر تک لیجانے کا فیصلہ

      یوٹیلٹی سٹورز‘ ریلیف پیکج کو عید الفطر تک لیجانے کا فیصلہ

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ملتان کے زونل منیجر شہزاد خان نے ریجنل منیجر ملک محمد حیات اعوان،ایریا منیجرز چوہدری ضیاء الحق انجم، مہرزاہد عباس جوتہ،شیخ سلمان اسلم،مہر فہیم عباس جوئیہ،راؤ ضیاء الحق،مشتاق احمد،جہانگیر سندیلہ،تنویر بھٹی،سٹور انچارج چوہدری محمد اقبال اور محمد طارق بھٹی کے ہمراہ چوک ٹاؤن ہال کبیروالا شہر کے یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ”وزیر اعظم رمضان پیکج“ مستفید ہونے کیلئے زیادہ سے زیادہ کی سہولیات فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ملتان زونل میں 30نئے یوٹیلٹی سٹورز آپریشنل کردئیے گئے ہیں اس وقت کبیروالا شہر میں 5یوٹیلٹی سٹورزعوام کی خدمت کیلئے کام کررہے ہیں،جس شہری،رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز سے بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی مالی مسائل اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے سبسڈی کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر ڈھائی ارب کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع خانیوال4 سمیت ملتان میں 16موبائل یوٹیلٹی سٹورزعوام کو ”رمضان ریلیف پیکج“ کے تحت سستے داموں اشیائے خوردونوش کی خریداری کی آسانیاں فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبیروالا شہر میں مین یوٹیلٹی سٹورکی اشد ضرورت کے تحت عوام کو سہولت کے پیش نظر قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، ریجنل منیجر ملک محمد حیات اعوان نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پررمضان ریلیف پیکج کا آغاز 17 اپریل سے کیا گیاہے اور ریلیف پیکیج کو عید الفطر تک لے جانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیاپر سبسڈی دی گئی ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -