مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کو 10 اعلیٰ ترین حریت پسند کمانڈرز انتہائی مطلوب

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کو 10 اعلیٰ ترین حریت پسند کمانڈرز انتہائی مطلوب

  

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 10 انتہائی مطلوب عسکریت پسندوں کی گرفتاری او انھیں غیر فعال کرنے کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلی ذرائع کاس یہ عسکریت پسند لشکر طیبہ، جیش(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

محمد اور حزب المجاہدین سے منسلک ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کا فوری مقصد عسکریت پسندوں کے تمام سرگرم نیٹ ورکس کو روکنا اور ان کو غیر موثر بنانے کیلئے انتقامی حملے شروع کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی یونٹ کے ایک اعلی سربراہ نے الزام لگایا ہے کہ "پاکستان کشمیر سے بے قصور نوجوانوں کو بھرتی کر رہا ہے اور وہ بھارت کیخلاف جہاد کرنے کی تربیت دے رہا ہے۔"جموں وکشمیر پولیس، سی آر پی ایف، فوج نے حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈرریاض نائکو کو پچھلے دنوں شہیدکردیا تھا۔32 سالہ نائکو کے سر پر 12 لاکھ روپے انعام تھا اور جب اس نے کشمیر میں حزب المجاہدین کا چارج سنبھالا تو وہ ہندوستان کیلئے ایک اہم نشانہ تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے اوائل میں ایک فہرست تیار ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 10 انتہائی مطلوب سرگرم حریت پسندوں کی معلومات کیلئے انعامات کی پیشکش کی ہے۔ متعدد اضلاع میں عسکریت پسندوں کے بارے میں انٹلیجنس کے معیار میں بہتری آئی ہے۔

بھارتی فورسز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -