میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘135بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘135بجلی چوروں کا گھیرا تنگ

  

ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 135بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ68ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر27لا کھ روپے جرمانہ عائد۔7 مقدمات درج۔14مئی 2020ء کو ملتان میں 25 گھریلواورکمرشل صارفین (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

کو28207یونٹس چوری کرنے پر511931روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 23گھریلوصارفین کو23930یونٹس چوری کرنے پر280677روپے جرمانہ اور4مقدمات درج،وہاڑی میں 6 گھریلوصارفین کو8474یونٹس چوری کرنے پر167420روپے جرمانہ،بہاولپور میں 12گھریلوصارفین کو19134یونٹس چوری کرنے پر361662روپے جرمانہ،ساہیوال میں 17گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو14609یونٹس چوری کرنے پر238711روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 19 گھریلو صارفین کو19132یونٹس چوری کرنے پر283000روپے جرمانہ اور تین مقدمات درج، مظفر گڑھ میں 15گھریلوصارفین کو16682یونٹس چوری کرنے پر282000روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 10 گھریلواورکمرشل صارفین کو14886یونٹس چوری کرنے پر272740روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 8گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو23346یونٹس چوری کرنے پر303411روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔

گھیرا تنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -