مختلف شہروں میں خوفناک حادثے‘ بچی سمیت 5افراد جاں بحق

  مختلف شہروں میں خوفناک حادثے‘ بچی سمیت 5افراد جاں بحق

  

وہاڑی‘ میلسی‘ ٹھینگی‘ چوک سرور شہید‘ کوٹ ادو‘رحیم یار خان (بیورو رپورٹ‘ نمائندگان پاکستان‘ نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر) ٹھینگی کے نواحی سلیمی فلنگ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر موٹرسائکل پر چڑھ گیا. موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان موقع پر جاں بحق. تفصیل کے مطابق ٹھینگی اڈا سے ایک کلو میٹر کے فاصلہ پر سلیمی فلنگ اسٹیشن کے قریب ایک خوفناک حادثہ. تیز رفتار آئل ٹینکر وہاڑی سے ملتان کی طرف جارہا تھا جب اڈا ٹھینگی سے گزر کر سلیمی پٹرولیم(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

سروس کے قریب پہنچا تو آئل ٹینکر سامنے سے آنیوالے موٹرسائکل پر چڑھ گیا موٹر سائیکل پر دو نوجوان زبیر اور سجاد سوار تھے جو دنیا پورکے رہائشی تھے اور وہاڑی کے نواحی چک نمبر 49/ڈبلیوبی میں اپنے رشتہ داروں کو ملنے کے لئے جا رہے تھے دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا.حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ٹھینگی نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور آئل ٹینکر کو قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی شروع کردی اور جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے ورثا کو واقعہ کی اطلاع دی. ورثا بھی موقع پر پہنچ چکے تھے۔ ادھر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے بیٹی کو لینے کے لئے جانے والا موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 566 ٹی ڈی اے کا رہائشی ارشاد حسین خان گزشتہ روز موٹر سائیکل پر دائرہ دین پناہ خوشحالی بینک سے اپنی بیٹی کو لے جا رہا تھا کہ راستہ میں سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ارشاد حسین پختہ سڑک پرگرنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا، نامعلوم ٹریکٹر ڈرائیور ٹریکٹر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس چوک سرور شہید نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر جاں بحق ہونے والے ارشاد کے بھائی صابر حسین کی مدعیت میں نامعلوم ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 70 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا، نیازی کالونی کا رہائشی 70 سالہ امیر باقر اپنے رشتے دار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود امیر باقر جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔ چھت سے گر کر شدید زخمی ہونے والی 5 سالہ کمسن بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی، چک 12 کی رہائشی 5 سالہ اقراء بی بی چھت پر کھیل رہی تھی کہ اچانک پاؤں پھسل جانے پر سر کے بل زمین پر آ گری اور شدید زخمی ہو گئی ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود اقراء بی بی جانبر نہ ہو پائی اور دم توڑگئی۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -